صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کینٹ نمبر ون پشاور صدر کا دورہ کیا، امتحانی ہال کا تفصیلی معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو میں جاری امتحانات کے لیے حکومتی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا.
خیبرپختونخوا بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات آج سے شروع ہو گئے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 9 لاکھ 19 ہزار طلبہ حصہ لے رہے ہیں — فیصل خان ترکئی
امتحان میں نویں جماعت کے 4 لاکھ 75 ہزار اور دسویں جماعت کے 4 لاکھ 44 ہزار طلبہ شریک ہو رہے ہیں، — فیصل خان ترکئی
صوبے بھر میں 3 ہزار 634 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ 25 ہزار 810 نگران عملہ تعینات کیا گیا ہے، تمام مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل کی مؤثر نگرانی ممکن ہو — فیصل خان ترکئی
امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے نجی اسکولوں کے امتحانی مراکز کو سرکاری ہالز میں منتقل کیا گیا ہے اور مراکز کے اطراف دفعہ 144 کا نفاذ بھی کیا گیا ہے تاکہ غیر متعلقہ افراد کی مداخلت روکی جا سکے — فیصل خان ترکئی
امتحانی عمل کی مکمل مانیٹرنگ ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ بورڈ حکام کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی بے ضابطگی یا نقل کی کوشش کا بروقت سدباب کیا جا سکے — فیصل خان ترکئی
طلبہ کو امتحانی مراکز میں مناسب فرنیچر، صاف پینے کا پانی، بجلی اور دیگر تمام بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ پرامن اور سہولت کے ساتھ امتحان دے سکیں — فیصل خان ترکئی
تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمین، سیکرٹریز، کنٹرولرز اور دیگر عملہ مکمل طور پر میرٹ پر تعینات کیا گیا ہے، اور کسی بھی اہلکار کے خلاف پرچہ لیک یا نقل میں ملوث ہونے پر ای این ڈی رولز کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی — فیصل خان ترکئی
گزشتہ سال میٹرک امتحانات میں 19 سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں جبکہ ایٹا اور ایم ڈی کیٹ میں بھی سرکاری اسکولوں کے طلبہ نے شاندار کارکردگی دکھائی، جس میں ڈبل شفٹ پروگرام کے طلبہ بھی شامل تھے — فیصل خان ترکئی
محکمہ تعلیم نے ڈائریکٹوریٹ اور سیکرٹریٹ سطح پر انفارمیشن ڈسکس قائم کیے ہیں، ہاٹ لائنز اور واٹس ایپ کے ذریعے فوری رسپانس کا نظام فعال ہے، اور محکمہ تعلیم میں شفافیت، سہولت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے — فیصل خان ترکئی