صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی کوششیں رنگ لے آئیں
ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت گرلز کمیونٹی اسکولز کی اساتذہ کا اعزازیہ 21 ہزار سے بڑھا کر 36 ہزار روپے کر دیا گیا ہے، جو یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔
یہ شاندار قدم وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی خصوصی دلچسپی اور مسلسل فالو اپ کا نتیجہ ہے، جو کم وسائل میں تعلیم کے فروغ کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔