صوبائی حکومت اور وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کی ہدایات پر، خیبرپختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی (KPEMA) کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ زاہد پرویز کے ہمراہ ضلع پشاور کے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد جاری میٹرک امتحانات کے عمل کی نگرانی، شفافیت کو یقینی بنانا اور انتظامات کا جائزہ لینا تھا۔ معائنے کے دوران ڈی جی KPEMA نے مختلف امتحانی ہالز میں سپاٹ چیکس کیے، جہاں امتحانی عمل کو مجموعی طور پر تسلی بخش پایا گیا۔ امتحانی مراکز میں نظم و ضبط، شفاف ماحول اور سہولیات کی دستیابی کو سراہا گیا۔
KPEMA اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہے کہ شفاف اور میرٹ پر مبنی امتحانی عمل تعلیمی نظام کی بنیاد ہے، اور اسی مقصد کے تحت پورے صوبے میں امتحانی مراکز کی فعال نگرانی جاری ہے تاکہ کسی بھی بدعنوانی یا بے ضابطگی کی گنجائش باقی نہ رہے۔”